اہم ترین

شدید گرمی کے لیے ہوجائیں تیار: زمین کا ریفریجریٹر بند ہونے والا ہے

قطب شمالی اور قطن جنوبی میں موجود برفیلا براعظم انٹارکٹیکا کی وجہ سے زمین پر انسانی زندگی آسانی سے چل رہی ہے۔ تاہم اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہاں معمول کے مطابق نئی برف نہیں بن رہی ہے۔

انٹارکٹیکا اور قطبین کو زمین کا ریفریجریٹر سمجھا جاتا ہے۔ ان کی وجہ سے زمین سرد رہتی ہے۔ یہاں سمندری برف قدرتی طور پر گرمیوں میں کم ہو جاتی ہے۔ تاہم جب سردیاں آتی ہیں تو یہاں برف کی موٹی چادر نظر آنے لگتی ہے۔

ایک طرح سے انٹارکٹیکا اور آرکٹک کی وجہ سے زمین پر انسانی زندگی آسانی سے چل رہی ہے۔ تاہم اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہاں معمول کے مطابق نئی برف نہیں بن رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دہائیوں میں قطب شمالی سے برف کا نام و نشان نہیں رہے گا۔ جس کی وجہ سے آنے والے سالوں میں ہمیں شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انٹارکٹیکا کی برف بھی تیزی سے پگھل رہی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کولوراڈو بولڈر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے قطب شمالی میں برف کی تشکیل اور پگھلنے پر بڑی تحقیق کی ہے۔ جس میں پتا چلا ہے کہ پچھلے کچھ سال میں پہلے کے مقابلے گرمیوں میں برف معمول سے زیادہ پگھل رہی ہے۔ جبکہ پہلے یہ سردیوں میں تیزی سے جم جاتا تھا لیکن اب پہلے جیسا نہیں ہو رہا۔ بہت کم برف بن رہی ہے۔ جو کافی خوفناک ہے۔

سائنس دانوں کی مانیں تو اسے روکنے کی فوری کوشش نہ کی گئی تو مستقبل میں اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔اگر ایسا ہوا تو زمین غیر متوقع طور پر گرم ہو جائے گی۔

پاکستان