اہم ترین

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ویٹی کن سٹی میں انتقال کرگئے ۔

کیتھولک عیسائیوں کے مقدس ترین شہر ویٹی کن سٹی کی انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں پیر کی صبح انتقال کر گئے۔

ارجنٹائن میں پیدا ہونے والے پوپ فرانسس کا اصلی نام جارج ماریو برگوگلیو تھا۔ وہ سوسائٹی آف جیسس (جیسوٹ آرڈر) کے پہلے پوپ تھے، جو امریکا اور جنوبی نصف کرے میں پیدا ہوئے ۔ اس کے علاوہ اور آٹھویں صدی کے شامی پوپ گریگوری سوئم کے بعد یورپ سے باہر پیدا یا پرورش پانے والا پہلے پوپ بھی تھے ۔

انہیں 1969 میں کیتھولک پادری مقرر کیا گیا تھا۔ 1973 سے 1979 تک، وہ ارجنٹائن میں جیسوٹ صوبائی اعلیٰ تھے۔ 1998 میں بیونس آئرس کے آرچ بشپ اور 2001 میں کارڈینل بنائے گئے۔ 28 فروری 2013 کو پوپ بینیڈکٹ کے استعفیٰ کے بعدانہیں نیا پوپ نامزد کیا گیا۔

وہ گزشتہ برس سے شدید علیل تھے ۔ چند روز قبل ہی وہ اسپتال سے طبیعت بہتر ہونے کے بعد ویٹی کن سٹی واپس آئے تھے۔

گزشتہ روز ایسٹر پر انہوں نے ویٹی کن سٹی سے خصوصی خطاب بھی کیا تھا جس میں انہوں نے غزہ کی صورت حال کو افسوسناک قرار دیا تھا۔

پاکستان