اہم ترین

ہارٹ اٹیک کی 3 اقسام اور علامات پہچان لیں تو جان بچ سکتی ہے

آج کل ہارٹ اٹیک کسی کو بھی کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ دراصل ہارٹ اٹیک میں سینے میں اچانک شدید درد ہوتا ہے۔ اگر کسی شخص کا صحیح وقت پر علاج ہو جائے تو اس کی جان بچ سکتی ہے، ورنہ وہ مر سکتا ہے۔

اس کے لئے یہ جانن ضرروی ہے کہ ہارٹ اٹیک کی کتنی اقسام ہیں؟ اور دل کے دورے سے قبل مریض کیا محسوس کرتا ہے۔

ایس ٹی ایلیویشن مائیوکارڈئیل انفریکشن (STEMI)

یہ ہارٹ اٹیک کی سب سے زیادہ خطرناک قسم ہے۔ اس قسم کا ہارٹ اٹیک اس وقت ۤتا ہے جب دل کی مرکزی شریان مکمل پر بلاک ہو جاتی ہے۔ اور شریانوں میں خون کے لوتھڑے بننے لگتے ہیں۔

بعد میں اس میں انجیو پلاسٹی یا کلاٹ کو تحلیل کرنے والی دوائیں دینا پڑتی ہیں۔ جس کے بعد دوبارہ دل کے اندر خون بہنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

نان ایس ٹی ایلیویشن مائیوکارڈئیل انفریکشن (ENSTEMI)

یہ انتہائی بھی خطرناک قسم کا دل کا دورہ ہوتا ہے۔ یہ ایک سے زائد شریانوں میں خون کی روانی میں شدید رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے دل کو کافی نقصان ہوتا ہے۔

اس قسم کے دورے کو روکنے کے لئے دمہ یا کھانسی کے علاج کے لیے ادویات اور اپنے طرز زندگی میں مثبت تبدیلی کی ضرورت ہے۔

کورونری آرٹری اسپازم

ہارٹ اٹیک کی اس تیسری قسم کے دوران دل کی شریانوں میں اچانک کھنچاؤ اور اینٹھن محسوس ہوتی ہے۔ اس دوران خون دل تک صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتا۔ اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

اس قسم کے ہارٹ اٹیک کو کورونری آرٹری اسپازم یا انجائنا کہا جاتا ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں ایسی دوائیں دی جاتی ہیں تاکہ خون کی نالیاں جو بند ہو چکی ہوں ان کو چوڑا کیا جا سکے۔

علامات

دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں اگر بروقت طبی امداد فراہم کی جائے تو جان بچائی جا سکتی ہے۔ لیکن آپ کے لیے یہ جاننا سب سے اہم ہے کہ آپ کو دل کا دورہ پڑا ہے یا نہیں۔ ہارٹ اٹیک کی علامات سینے میں درد کے ساتھ بے چینی، سانس لینے میں تکلیف، کلائیوں، جبڑے یا کمر میں درد محسوس ہو رہا ہے تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

پاکستان