شراب پینے والے افراد کا جگر خراب ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوجاتے ہیں ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شراب نوشی سے جگر کو ہی کیوں نقصان پہنچتا ہے۔۔
شراب انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے ۔ شراب تھوڑی پی جائے یا زیادہ اس کے مضر اثرات ہی پڑتے ہیں۔ اسی لئے دین اسلام میں اسے تمام برائیوں کی ماں قرار دیا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا کہ جب کوئی شخص شراب پیتا ہے تو یہ براہ راست پیٹ میں جذب ہو جاتا ہے۔ جبکہ باقی خوراک آنتوں سے گزرتے ہوئے ہضم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح معدے سے 90 فیصد الکحل براہ راست جگر میں جاتی ہے۔ ایسی حالت میں اتنی تیز رفتاری سے الکحل جگر میں داخل ہونے کی وجہ سے جگر پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔ یہی نہیں اس کا سارا نظام ہی درہم برہم ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ جگر میں شراب جانے سے اس اہم ترین عضو کا پورا انزائم سسٹم زہریلا ہو جاتا ہے اور تمام خلیوں میں چربی جمع ہو جاتی ہے۔ جسم میں موٹاپے کی وجہ سے جو چربی جگر میں آتی ہے وہ تین چار مشروبات پینے کے بعد چند دنوں میں جگر میں آجاتی ہے۔ اس طرح شراب خود فیٹی لیور بناتی ہے۔
ماہرین کے مطابق شراب پینے سے جگر کی چربی پر دہرا اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی موٹاپے کا شکار شخص شراب پیتا ہے تو اس سے فٹ شخص سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔