اہم ترین

بابر اعظم دوبارہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفرید کو ہٹا کر بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر ون ڈے اور ٹی توئنٹی فارمیٹ کے لئے کپتان مقرر کردیا ہے۔

بابر اعظم نے ورلڈکپ 2023 میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے بعد شدید تنقید پر تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جبکہ ون ڈے کے لیے کسی کپتان کے نام کا اعلان نہیں ہوا تھا۔

اپنے بین الاقوامی کیرئیر کے دوران بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 42 جیتے اور 23 ہارے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابرا عظم وائٹ بال فارمیٹ (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے کپتان بنادیئے گئے ہیں۔

پاکستان