اہم ترین

رضوان اور سلمان کی شاندار سنچریاں: 353 رنز کا ہدف حاصل کرلیا

سہ ملکی ٹورمامنٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرا کر مقابلے کے فائنل میں جگہ بنالی۔

کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 352 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان نے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسین 87، میتھیو بریٹزکی 83 اور ٹیمبا باووما 82 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اسی طرح کائل ویریانے نے 32 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ساڑھے تین سو کے ہندسے کے پار پہنچایا۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کا آغاز زیادہ بہتر نہ تھا۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بڑے کھلاڑی جلد ہمت ہار بیٹھے۔ 353 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے پاکستان کی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی۔ دونوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ اور پاکستان کو کامیابی دلائی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 فروری کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پاکستان