اہم ترین

رمضان المبارک میں 12 کروڑ سے زائد عمرہ زائرین اور نمازیوں کی حرمین شریفین آمد

ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں 12 کروڑ سے زائد افراد عمرہ اور نماز کی سعادت حاصل کرنے آئے۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے منتظم ادارے حرمین شریفین جنرل اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران دونوں مساجد میں آنے والے افراد کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

اتھارٹی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے مطابق رمضان المبارک کی مقدس ترین مہینے میں 12 کروڑ 22 لاکھ 86 ہزار 712 مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ آئے۔

ماہ صیام کے دوران عمرہ کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار 241 رہی۔

اسی طرح مسجد الحرام میں 7 کروڑ 55 لاکھ 73 ہزار 928 اہل ایمان نے مختلف اواقات کی نماز ادا کی۔

مسجد نبویﷺ میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 54 ہزار 543 رہی۔

پاکستان