اہم ترین

پاکستان کو تیسرے میچ میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سویپ

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ کو 42 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے اور اس طرح گرین شرٹس کو میچ جیتنے کے لیے 265 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے اور اس طرح گرین شرٹس کو میچ جیتنے کے لیے 265 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کیویز کے زبردست بیٹنگ

نیوزی لینڈ کی اننگز کے آغاز پر نک کیلی کو 3 رنز پر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا، ہینری نکلز کو 31 رنز پر عاکف جاوید نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ریس ماریو کو سفیان مقیم نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

ڈیرل مچل 43 اور ارسلان عباس 11 رنز بنا سکے، دونوں کھلاڑیوں کو عاکف جاوید نے پویلین روانہ کیا، جبکہ 26 رنز بنانے والے ٹم سائفرٹ کی وکٹ نسیم شاہ نے لی۔

نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی مچل ہے تھے جو 8 رنز بنا کر فہیم اشرف کی بال پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔

میزبان ٹیم کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بریسویل تھے جو اننگز کی آخری بال پر عاکف جاوید کی بال پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی بدترین بیٹنگ

اکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد 1 رن پر امام الحق کو رننگ کے دوران فیلڈر کی تھرو ہیلمٹ کے گرل سے ہوتی ہوئی چہرے پر جا لگی جس کی وجہ سے وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 73 تک پہنچایا جس کے بعد قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 16.2 اوورز میں گری، عبداللّٰہ شفیق 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 21.3 اوورز میں 97 جبکہ تیسری وکٹ 23.4 اوورز میں 108 رنز پر گری، عثمان خان 12 اور بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد بھی پاکستان کی وکٹس گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 33.4 اوورز میں 176 رنز پر 6 وکٹس گر گئیں۔ محمد رضوان 37، سلمان آغا 11 اور فہیم اشرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں پاکستان کی پوری ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں میچ نیوزی لینڈ نے 43 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان