اہم ترین

فرانس کا جون میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ ہے، میکرون

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ کہ فرانس رواں برس جون میں ممکنہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

فرانسیسی ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی آئندہ ہونے والی کانفرنس میں کیا جا سکتا ہے جس کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازعے کو حل کرنا ہے۔ یہ کانفرنس جون میں نیویارک میں منعقد ہو گی۔

دنیا بھر کے تقریباً 150 ممالک فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں لیکن امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت مغربی ممالک، اور جاپان نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے ماضی قریب میں مصر کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے اردن اور مصر کے رہنماؤں کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ سے نکالے گئے فلسطینیوں سے ملاقات کی۔

پاکستان