اہم ترین

یو اے ای میں شدید گرمی: ایشیا کپ میچز کے اوقات تبدیل

متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں شدید گرمی کے باعث ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

کرک انفو کےمطابق 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں شیڈول ایشیا کپ میں 19 میں سے 18 میچوں کا آغاز وقت پہلے مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ تاخیر سے ہوگا۔

امارات کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ 19 ویں ڈی پی ورلڈ ایشیا کپ 2025 کے میچز اب مقامی وقت کے مطابق شام 6 کے بجائےساڑھے 6 بجے (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے )شروع ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا واحد میچ، جو کہ 15 ستمبر کو ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات اور عمان کے درمیان شیڈول ہے، شام 5 بجے شروع ہوگا۔

ایشیا کپ 2025 کے لیے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں ۔

پاکستان