اہم ترین

ایشیا کپ میں پاکستان کا کامیاب آغاز: اگلا معرکہ بھارت سے

ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا گروپ میچ اومان سے جیت لیا ہے۔ جس کے بعد اب اتوار کو شاہینوں کا اگلا معرکہ روایتی حریف بھارت سےہوگا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 160 رنز بنائے۔ جواب میں اومان کی ٹیم صرف 67 رنز ہی بناسکی۔

صائم سلمان بیٹنگ میں ناکام

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث نے ٹیم کو سہارا دیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد حارث نے 66، صاحبزادہ فرحان 29، محمد نواز 19 نمایاں اسکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز 9، فہیم اشرف 8، صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر میدان چھوڑ گئے۔

اومان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 3، 3 وکٹ اپنے کیں جبکہ ایک کھلاڑی محمد ندیم نے آؤٹ کیا۔

اومان کی بیٹنگ فیل

اومان کے بولرز نے جس اچھی طرح پاکستانی بلے بازوں کو باندھ کر رکھا۔ اس کامیابی سے اومان کے بیٹرز کارکردگی نہ دکھاسکے۔ پوری ٹیم صرف 67 رنزہی بناسکی۔

پاکستان کا اگلا مقابلہ بھارت سے اتوار 14 ستمبر کو ہوگا۔

پاکستان