مشہور بھارتی ویب سیریز مرزاپور کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اس کی فلم ‘مرزا پور: دی مووی’ جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں ایک بڑا نیا اضافہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایک خصوصی آئٹم سانگ شامل کیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکارہ سونل چوہان پرفارم کریں گی۔ یہ گانا کلاسک فلم شعلے کے مشہور “محبوبہ” اسٹائل سے متاثر بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ جودھپور کے صحرائی علاقے میں کی گئی، جہاں تین راتوں تک شوٹنگ جاری رہی۔ اس دوران ایک گاؤں کے شراب خانے کا سیٹ تیار کیا گیا، جہاں فلم کے مرکزی کردار موجود ہوں گے اور سونل چوہان ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔
فلم میں پنکج تریپاتھی (قالین بھیا)، علی فضل (گڈو پنڈت)، دیویانندو (منّا بھیا) سمیت دیگر اہم کردار بھی نظر آئیں گے۔
فلم کے پروڈیوسرز فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کو یقین ہے کہ یہ آئٹم سانگ فلم کو مزید دلچسپ بنائے گا۔ جبکہ اس گانے کی کوریوگرافی وجے گنگولی نے کی ہے۔
یاد رہے کہ مرزا پور: دی مووی 4 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔










