اہم ترین

آئی فون 18 پرو سیریز کی معلومات لیک: صارفین کو بڑا دھچکا

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل اپنے نئے اسمارٹ فون آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کو رواں سال ستمبر میں لانچ کرنے جا رہی ہے، مگر تازہ رپورٹس کے مطابق ایک اہم معاملے میں صارفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ویب سائیٹ ٹیک کرنچ کےمطابق ایپل اپنے نئے موبائل فون کے پرو ماڈلز میں بلیک کلر آپشن شامل نہیں کرے گا، جس سے وہ صارفین جو کلاسک بلیک آئی فون کا انتظار کر رہے تھے، مایوس ہو سکتے ہیں۔

یہی رجحان گزشتہ سال آئی فون 17 پرو کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا، جب پہلی بار پرو سیریز کو بلیک یا ڈارک گرے رنگ میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق نئے ماڈلز ڈیپ ریڈ، براؤن اور پرپل جیسے منفرد رنگوں میں دستیاب ہو سکتے ہیں، جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ نمایاں اور مختلف ہوں گے۔

فیچرز کے لحاظ سے آئی فون 18 پرو سیریز میں بڑی اپ گریڈز متوقع ہیں، جن میں 2این ایم پروسیسر، انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی، بہتر کیمرہ سسٹم اور چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ شامل ہیں۔

پرو میکس ماڈل میں کمپنی اپنی اب تک کی سب سے بڑی بیٹری بھی دے سکتی ہے، جو صارفین کے لیے ایک اہم بہتری ہوگی۔

دوسری جانب رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ ایپل اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون میں بلیک یا گرے جیسے کلاسک رنگ متعارف کرا سکتی ہے، جو سادہ ڈیزائن پسند کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہو سکتی ہے۔

پاکستان