اہم ترین

وزن گھٹاؤاور گوشت لو! چین میں انوکھی پیشکش کی دھوم

چین میں موٹاپا صحت کا سب سے بڑامسئلہ بن چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2004 سے 2018 کے درمیان موٹاپے میں تین گنا اضافہ ہوا۔ 2022 میں چین کے ایک تہائی سے زائد بالغ افراد موٹاپے یا زائد وزن کا شکار تھا۔ اندازہ ہے کہ 2030 تک یہ شرح 70فیصد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

لوگوں کو موٹاپےمیں کمی کی جانب راغب کرنے کے لئے چین کے شہر ووژو میں وزن کم کرنے کا ایک حیران کن اور دلچسپ پروگرام سامنے آیا ہے جہاں لوگ اپنی کم کی گئی چربی کے بدلے گوشت حاصل کر رہے ہیں ۔

چربی دو، گوشت لو اسکیم میں ہر آدھا کلو وزن کم کرنے پر اتنا ہی بغیر ہڈی یا پھر ڈیڑھ کلو ہڈی والا گوشت بطور انعام دیا جاتاہے۔ زیادہ وزن کم کرنے والوں کو اچھے حصے کا گوشت ملتا ہے۔ ایک شخص زیادہ سے زیادہ 10 کلو گوشت حاصل کر سکتا ہے۔

اسکیم کے تحت شرکاء کا وزن، قد، اور باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) چیک کیا جاتا ہے، جبکہ ڈاکٹر موقع پر موجود ہو کر رہنمائی دیتے ہیں۔

اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے والے کہتےہیں کہ وہ گوشت کے بغیر بھی میں وزن کم کرنا چاہتے تھے، لیکن اس اسکیم نے انہیں وزن کمی کی جانب زیادہ اچھے طریقے سے راغب کیا۔

ووژو تنہا شہر نہیں جہاں ایسی پیشکش کی گئی ہے، جنوب مغربی چین میں اس قسم کے کئی پروگرام عوامی سطحپر شروع کئے گئےہیں۔ جن میںوزن کم کرنے پر آلو یا چکن دیا جاتا ہے۔

تاہم منتظمین نے واضح ہدایات دی ہیں کہ تیزی سے وزن کم کرنے سے گریز کریں۔ اس اسکیم میں فاقہ کشی یا ادویات کا استعمال نہیں ہوگا۔ اس کا مقصد صرف پتلا ہونا نہیں بلکہ صحت مند ہونا ہونا چاہیے۔

پاکستان