واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب بزنس میسجز نہیں کریں گے تنگ

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس سے چیٹنگ کا تجربہ مزید آسان ہو جائے گا۔

اس نئے فیچر کے تحت بزنس اکاؤنٹس سے آنے والی چیٹس خودکار طور پر ایک الگ سیکشن میں منتقل ہو جائیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے مین ان باکس میں صرف پرسنل اور گروپ چیٹس ہی نظر آئیں گی، جبکہ بزنس میسجز الگ لسٹ میں چلے جائیں گے۔

بزنس چیٹس 24 گھنٹے بعد خود بخود الگ سیکشن میں چلی جائیں گی۔ اس کے لئے یوزر کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور مین چیٹ لسٹ زیادہ صاف اور منظم نظر آئے گی۔ دوستوں اور فیملی کو میسج کرنا آسان ہو جائے گا

یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا جو روزانہ بڑی تعداد میں پروموشنل یا بزنس میسجز حاصل کرتے ہیں۔

واٹس ایپ نے حال ہی میں یوزرنیم فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعےاب آپ اپنا موبائل نمبر شیئر کیے بغیر رابطہ کر سکتے ہیں۔ صرف یوزرنیم کے ذریعے لوگ آپ کو تلاش کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق،کمپنی مستقبل میں ایک نیا سبسکرپشن پلان ممکنہ طور پر واٹس ایپ پلس بھی متعارف کرا سکتی ہے

جس میں زیادہ چیٹس پن کرنے کا آپشن، مختلف ایپ آئیکنز اور تھیمز، کسٹم رنگ ٹونز اور خصوصی اسٹیکرز اور میسج ری ایکشن کے نئے انداز شامل ہوسکتےہیں۔ تاہم بنیادی فیچرز جیسے چیٹنگ، کالنگ اور فائل شیئرنگ بدستور مفت رہیں گے۔