ہالی ووڈ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ مشہور فلم سیریز ٹاپ گن کے تیسرے سیکوئل کی تیاری باضابطہ طور پر شروع کردی گئی ہے۔ اور اس میں ایک بار پھر ٹام کروز اپنے آئیکونک کردار پیٹ میورک مچل کے طور پر نظر آئیں گے۔
اے ایف پی کے لاس ویگاس میں ہونے والے سالانہ فلمی ایونٹ سینما کون کے دوران ٹاپ گن 3 کی تیاری کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
معروف فلم پروڈکشن کمپنی پیراماؤنٹ پکچرز کے مطابق فلم کے اسکرپٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ٹام کروز ایک بار پھر پروڈیوسر جیری بروک ہائمر کے ساتھ کام کریں گے۔ پروجیکٹ اب باقاعدہ ڈیولپمنٹ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
ٹام کروز کو 1986میں ریلیز ہونے والی ٹاپ گن سیریز کی پہلی فلم سے ہی عالمی سطح پر پزیرائی ملی تھی۔ 2022میں اس سیریز کی دوسری فلم ٹاپ گن: میوریک نے دنیا بھر میں 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ کمائی کی تھی۔
مجموعی طور پر ٹاپ گن 3 کا اعلان ہالی ووڈ کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے، اور شائقین ایک بار پھر نیڈ فار اسپیڈ کا مزہ لینے کے لیے بے تاب ہیں۔


