ایران میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی لانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں دو غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد پر “امریکہ-اسرائیل سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک” کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد ملک میں غیر قانونی طور پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ آلات درآمد کر رہے تھے، جو ایران میں قابلِ سزا جرم ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران گزشتہ سات ہفتوں سے شدید انٹرنیٹ بندش کا سامنا کر رہا ہے، جس کے باعث عوام کی آن لائن رسائی تقریباً معطل ہو چکی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ 28 فروری کو امریکا اوراسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد سے سیکڑوں افراد کو دشمن ممالک سے تعاون کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایرانی حکومت کا مؤقف ہے کہ قومی سلامتی کے پیش نظر غیر مجاز ٹیکنالوجی اور بیرونی روابط کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔



