لبنان اسرائیل جنگ بندی کے باوجود سرحدی جھڑپیں: ایک صیہونی فوجی جہنم واصل، 9 زخمی

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باوجود سرحدی کشیدگی برقرارہے۔ جنوبی لبنان میں جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان دس روزہ عبوری جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، جس کا مقصد سرحدی جھڑپوں میں کمی لانا تھا۔ اس جنگ بندی کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا، جس کے بعد خطے میں وقتی سکون کی امید پیدا ہوئی تھی۔

تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی کارروائیاں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اسی دوران

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت لیڈور پورات کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک آپریشنل کارروائی کے دوران مارا گیا۔ اسی واقعے میں نو دیگر اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ 2 مارچ کے بعد سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے، جو سرحدی کشیدگی کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔

جنگ بندی کے باوجود پیش آنے والا یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں صورتحال اب بھی انتہائی کشیدہ ہے اور کسی بھی وقت بڑے تصادم کا خطرہ موجود ہے۔