اداکارہ میرا اپنی نئی فلم سائیکو کی تشہیر کے سلسلے میں ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، تاہم گفتگو فلم تک محدود نہ رہ سکی اور ذاتی نوعیت کے سوالات کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوگیا۔
دورانِ انٹرویو ارشاد بھٹی نے بار بار میرا کی ذاتی زندگی، ماضی کے تعلقات اور مختلف تنازعات سے متعلق سوالات کیے۔ میرا ہر بار گفتگو کو اپنی فلم کی جانب موڑنے کی کوشش کرتی رہیں، لیکن میزبان کی جانب سے نجی معاملات پر سوالات کا سلسلہ جاری رہا۔
گفتگو میں سنگیتا کے ایک پرانے دعوے، سعود کے ساتھ مبینہ تعلق، ہمایوں سعید سے متعلق افواہوں اور کیپٹن نوید و عتیق الرحمان کے ساتھ روابط جیسے موضوعات زیر بحث لائے گئے۔
میرا نے ان سوالات پر لاعلمی کا اظہار کیا اور مسلسل اپنی فلم پر بات کرنے پر زور دیتی رہیں۔ ایک موقع پر جب ان سے اسپتال منصوبے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے گفتگو کو دوبارہ فلم کی تشہیر کی طرف موڑ دیا۔
بالآخر صورتحال اس وقت ختم ہوئی جب میرا نے مائیک اتارا، نشست سے اٹھیں اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں، جبکہ ارشاد بھٹی سوالات جاری رکھتے رہے۔
یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے میرا کے مؤقف کی حمایت کی۔ متعدد صارفین نے ارشاد بھٹی کے سوالات کو غیر مناسب اور ذاتی حدود سے تجاوز قرار دیتے ہوئے ان کے رویے پر تنقید کی۔


