اہم ترین

سلمان خان کی اگلی عید کے لئےتیاریاں: نین تھارا کےساتھ ایس وی سی 63 کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی بڑی فلم ایس وی سی 63 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو عید 2027 کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر فلم کے مہورت کی ایک جھلک شیئر کی، جس نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں سلمان خان کے ساتھ جنوبی بھارت کی مشہور اداکارہ نین تھارا بھی نظر آئیں، جو بلیک آؤٹ فٹ اور سن گلاسز میں نہایت دلکش دکھائی دیں۔ ویڈیو میں فلم کا کلپ بورڈ بھی دکھایا گیا جس پر ’مہورت‘ درج تھا، جو اس کے باضابطہ آغاز کی علامت ہے۔

سلمان خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ طویل مدتی سوچ کے تحت عید 2027 کی ریلیز کا اعلان کر رہے ہیں اور مداحوں سے صبر کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اپنی دیگر فلموں کے بارے میں بھی وقت آنے پر آگاہ کریں گے۔

فلم کو عارضی طور پر ایس وی سی 63 کا نام دیا گیا ہے اور یہ ایک بڑے بجٹ کی ایکشن تھرلر ہوگی۔

فلم کی شوٹنگ 18 اپریل سے شروع ہو چکی ہے اور شائقین کو امید ہے کہ یہ فلم بھی سلمان خان کی دیگر عید ریلیزز کی طرح باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔

پاکستان