اہم ترین

زندگی میں کبھی کسی فلم کی پوری اسکرپٹ نہیں پڑھی : سلمان خان کا اعتراف

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک اپنے کیریئر میں کبھی کسی فلم کی مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی اسکرپٹ نہیں پڑھی۔ میں نے اسکرپٹ لکھی ہیں، لیکن پڑھی کبھی نہیں۔

سلمان خان کے مطابق وہ کسی فلم کو منتخب کرتے وقت اس کی مجموعی فضا، پیشکش، انداز اور تجارتی امکانات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ پوری اسکرپٹ پڑھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کے وژن سے اندازہ لگا لیتے ہیں کہ منصوبہ کامیاب ہو سکتا ہے یا نہیں۔

انٹرویو کے دوران سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ان کی مہنگی گھڑیوں سے متعلق ہونے والی بحث پر بھی دلچسپ وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر انہیں مختلف قیمتی گھڑیاں پہنے دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ سب ان کی ذاتی ملکیت ہیں، حالانکہ ایسا ضروری نہیں۔ سلمان کے بقول آپ مجھے جو گھڑیاں پہنے دیکھتے ہیں، ضروری نہیں وہ میری ہی ہوں، کبھی کسی دوست کی ہوتی ہیں اور کبھی کسی اور کی۔

اداکار کے فلمی منصوبوں کی بات کی جائے تو سلمان خان آخری بار 2025 کی فلم سکندر میں نظر آئے تھے۔ اب وہ اپنی نئی فلم ماتربھومی میں اداکارہ چترانگدا سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ اس فلم کا ابتدائی نام” تھا، تاہم اس کی ریلیز تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

پاکستان