بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا کے بعد سلہٹ میں بھی پاکستان کی شکست یقینی نظر آرہی ہے۔۔ ٹیسٹ میچ میں جیت پاکستان سے 121 رنز اور بنگلادیش کو 3 وکٹیں دور ہے۔۔
سہلٹ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی اوپنرز نے چوتھے دن کا کھیل شروع کیا تو 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ 27 رنز پر گری ۔ عبداللّٰہ فضل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری جب اذان اویس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے پاکستان کا اسکور 133 پر پہنچایا جہاں بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
سعود شکیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رک سکے اور صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا اسکور 162 رنز پر پہنچا تو کپتان شان مسعود بھی 71 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے اسکور 296 تک پہنچایا جہاں سلمان 71 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ دن کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹر حسن علی تھے، جو بغیر کوئی رن بنائے 304 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔


