بالی ووڈ کے مقبول جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل اپنے والدین بننے کے نئے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور حالیہ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی پہلی جھلک پاپارازی کو دکھائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جوڑے نے میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران اپنے بیٹے سے تعارف کروایا تاہم واضح طور پر درخواست کی کہ بچے کی تصاویر نہ لی جائیں اور اس کی پرائیویسی کا مکمل احترام کیا جائے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ دنوں وکی کوشل کی سالگرہ کے موقع پر بھی بیٹے کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، تاہم بچے کا چہرہ ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اس وقت اداکاری سے وقفے پر ہیں جبکہ وکی کوشل اپنی فلمی مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بالی ووڈ جوڑے نے اپنے بچوں کو پاپارازی سے متعارف کروایا ہو، اس سے قبل بھی متعدد ستارے اپنے بچوں کی پرائیویسی کے لیے اسی طرز کا مؤقف اختیار کر چکے ہیں۔


