بھارتی فلم ساز کرن جوہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جب مداحوں نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بڑی تبدیلیاں نوٹ کیں۔
صارفین نے دیکھا کہ کرن جوہر نے اپنے متعدد قریبی دوستوں اور بالی ووڈ شخصیات کو ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
ان افراد میں شاہ رخ خان، اننیا پانڈے، کارتک آریان اور منیش ملہوترا سمیت کئی بڑے نام شامل تھے۔ اس کے علاوہ کرینہ کپور ، ملائکہ اروڑا ، عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا بھی ان کے فالوورز لسٹ سے غائب نظر آئے۔
اس صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کرن جوہر نے انسٹاگرام اسٹوریز میں کہا کہ یہ کوئی ذاتی تنازع یا انڈسٹری جھگڑا نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل ڈیٹاکس ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ صرف ڈیجیٹل ڈیٹاکس ہے! میں نے اپنا وقت اور توانائی کم کرنے کے لیے سب کو ان فالو کیا ہے۔ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے۔



