اہم ترین

حج 2027: سرکاری حج اسکیم کی نشستیں سات روز میں مکمل

حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، حج 2027 کے لیے سرکاری حج اسکیم کی مختص تمام نشستیں صرف سات روز میں مکمل ہوگئیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 20 سے 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی نشستیں حج واجبات کی وصولی شروع ہونے کے پہلے ہی 24 گھنٹوں میں مکمل ہوگئی تھیں، جبکہ لانگ حج پیکیج کی باقی نشستیں بھی آج 25 اگست کو دوپہر 12 بجے تک مکمل ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق حج واجبات کی وصولی کا عمل 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب شروع ہوا تھا، جس کے بعد عازمین کی جانب سے سرکاری حج اسکیم میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے حج پورٹل کے ذریعے بکنگ کا عمل کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کی ڈیجیٹلائزیشن سے عازمین کے لیے بکنگ، ادائیگی اور دیگر مراحل کو مزید آسان اور شفاف بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

پاکستان