بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔
بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اڈیالہ جیل میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ احتساب عدالت نے جنوری 2025 میں انہیں سزا سنائی تھی۔ انہوں نے سزا معطلی کی اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی آنکھوں میں دوبارہ طبی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل میں علاج کی سہولیات بھی ناکافی ہیں۔ درخواست کے مطابق مزید تاخیر سے ان کی باقی ماندہ بینائی اور مجموعی صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو نیب آرڈیننس کے تحت معاونت، مدد اور اکسانے کے الزامات میں سزا سنائی گئی، جبکہ سزا کے خلاف دائر اپیل تاحال سماعت کے لیے مقرر ہونے کی منتظر ہے۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کی سزا معطلی کی اپیل کو 21 ستمبر 2026 سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیس کی سماعت میں طویل اور غیر واضح تاخیر سے انہیں پہلے ہی نقصان پہنچ چکا ہے، جبکہ مزید تاخیر ان کی صحت کے لیے خطراتعا کا تعلق صرف کیس میں ہونے والی تاخیر سے ہے اور اس مرحلے پر مرکزی کیس میں اڈیالہ جیل میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ احتساب عدالت نے جنوری 2025 میں انہیں میں اضافہ کرسکتی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق سزا معطلی کی اپیل کی جلد سماعت کی استدعا کا تعلق صرف کیس میں ہونے والی تاخیر سے ہے اور اس مرحلے پر مرکزی اپیل کے میرٹ پر تفصیلی غور ضروری نہیں۔


