بلوچستان میں آپریشن شعبان 2 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔