حج 2027: لیبر کوٹہ کیلئے حج پورٹل کھول دیا گیا

اسلام آباد: حج 2027 کے لیے وزارت مذہبی امور نے اداروں اور نجی رجسٹرڈ کمپنیوں سے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کی وصولی شروع کردی۔ اس مقصد کے لیے حج پورٹل فعال کردیا گیا ہے، جبکہ درخواستیں 10 اکتوبر تک ’’پہلے آئیں، پہلے پائیں‘‘ کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ادارے اور نجی رجسٹرڈ کمپنیاں اپنے خرچ پر اپنے کم آمدن والے ملازمین کو حج کرانے کے لیے لیبر کوٹہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ حج لیبر کوٹہ کے تحت کم آمدن والے ملازمین، صنعتی کارکنان، کان کن اور دیگر اہل مزدور حج کی سہولت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

وزارت کے مطابق درخواست دینے کے خواہشمند اداروں اور کمپنیوں کو حج پورٹل پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا، جس کے بعد متعلقہ ملازمین کی مطلوبہ تفصیلات آن لائن درج کی جائیں گی۔ لیبر کوٹہ کے لیے درخواستیں صرف حج پورٹل کے ذریعے ہی جمع کرائی جاسک جائیں گی۔ اداروں اور کمپنیوں کو مقررہ مدت کے اندر آنیں گی۔

ترجمان کے مطابق حج کے واجبات بھی صرف متعلقہ کمپنی یا ادارے کے اپنے اکاؤنٹ سے جمع کرائے جاسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج 2027 کے لیبر کوٹہ کے لیے درخواستیں 10 اکتوبر تک پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ اداروں اور کمپنیوں کو مقررہ مدت کے اندر آن لائن درخواست کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔