قومی کرکٹ ٹیم کے بجائے لیگز کو فوقیت دینے کے معاملے پر سینیئر کھلاڑیوں اور ٹیم دائریکٹر محمد حفیظ کے درماین تلخ کلامی ہوئی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر کے IL-T20 سے معاہدے ہیں۔ انٹرنیشنل لیگ سترہ جنوری سے شروع ہوگی۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف آخری میچ 21 جنوری کو ہوگا۔
کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو IL-T20 کیلئے این او سیز جاری کی تھیں لیکن محمد حفیظ نے کھلاڑیوں پر لیگز کے دروازے بند کردیئے۔ محمد حفیظ نے کچھ کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے منع کردیا۔
کلیئرنس نہ دینے اور اعتراض کرنے پر سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم ڈائریکٹر سے تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد سینیئر کھلاڑیوں اور حفیظ کے درمیان بات چیت بھی کم ہوگئی۔











