اہم ترین

غدر 2 کی کامیابی کے بعد اب نئے سیکویل کی تیاریاں

گزشتہ برس سنی دیول کی فلم غدر 2 نے کامیابی کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ جسے دیکھتے ہوئے ان فلم کے ہدایتکار نے غدر 3 بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

2001 میں سنی دیول اور انیل شرما نے مل کر ‘غدر: ایک پریم کتھا’ سے تاریخ رقم کی۔ اس فلم نے باکس آفس پر کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

غدر کی تاریخی کامیابی کے 22 سال بعد، سنی دیول، انیل شرما اور امیشا پٹیل نے غدر 2 کے ساتھ بڑے پردے پر انٹری دی۔ اس فلم کے ذریعے سنی دیول اور امیشا پٹیل کا فلمی کیرئیر دوبارہ ٹریک پر آگیا۔

غدر 2 ریلیز ہونے کے بعد سے انیل شرما اور ان کے مصنف اس کے تیسرے حصے کے بارے میں سوچ رہی تھی اور آخر کار انہیں اس کا مرکزی خیال مل ہی گیا۔ یہ بھی ہندوستان اور پاکستان کے پس منظر میں ہوگی۔ تاہم، اس بار داؤ پہلے سے زیادہ بڑا ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا پورا عملہ کہانی کے پلاٹ پر متفق ہیں۔ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو ‘غدر 3’ پر کام 2025 کے آخر تک شروع ہوسکتا ہے۔

پاکستان