اہم ترین

معین خان اگلےچیئرمین پی سی بی، اسلام آباد میں ملاقاتیں بھی طے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔

ذکا اشرف کی جانب سے گزشتہ روز استعفیٰ دیئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لئے کئی سابق کھلاڑی اور اہم شخصیات میدان میں اگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی سطح پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لئے معین خان کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں ایک حکومتی شخصیت نے ان سے رابطہ بھی کیا ہے۔حکومتی شخصیات سے ملاقات کے لئے معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے۔

چیئرمین کے انتخاب کیلئے عبوری مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ سابق کپتان کو گورننگ بورڈ میں حکومت کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔ جس کے بعد انتخابات ہوں گے۔ شاہ خاور کی زیر نگرانی ہی پی سی بی کے نئے الیکشن ہوں گے۔

پاکستان