پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید ایک ایک شادی کی ناکامی کے بعد کرکٹ اور شوبز کا نیا جوڑا بن گئے۔
شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے علیحدگی اور طلاق کی خبرین گردش کررہی تھیں۔ اس دوران دونوں الگ الگ رہ رہے تھے۔
میڈیا کی جانب سے دونوں میں طلاق کا دعویٰ بھی کیا گیا لیکن دونوں نے تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔
ہٖفتے کی صبح شعیب ملک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ دولہا کے روپ میں دلہن کا لباس زیب تن کیے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمد للّٰہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ۔ جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا ہے‘۔
دوسری جانب ثنا جاوید کی شادی معروف گلوکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی تھی۔ ان کے دمرینا علیحدگی کی خبریں بھی چند ماہ قبل سامنے آئی تھیں لیکن ان دونوں نے بھی اس ھوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا۔۔
شعیب ملک کی جانب سے نکاح کے اعلان کے بعد ثنا جاوید نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا نام بدل کر ثنا شعیب ملک رکھ لیا ہے۔
شعیب ملک اس وقت بنگلا دیش میں بی پی ایل میں مصروف ہیں، جب کہ ثنا جاوید بھی پاکستان میں ہی ہیں۔ اس لئے کہا جارہا ہے کہ دونوں کی شادی کو کچھ ہفتے ہوگئے ہیں ۔