پی سی بی نے حارث رؤف کو گزشتہ برس ورلڈ کپ کے بعد دورہ آسٹریلیا سے انکار کی سزا کے طور پر کروڑوں روپے کے نقصان کی صورت میں دے دی۔۔
گزشتہ برس کے آخر میں حارث رؤف نے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تھا تاہم وہ آسٹریلیا کہی میں لیگ میچز کھیلے تھے۔ اس کی سزا پی سی بی نے انہیں اب دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری بیان کے مطابق پی سی بی کی ایک کمیٹی کی جانب سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور اس معاملے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے۔ انہیں 30 جون 2024 تک کوئی بھی غیر ملکی لیگ کھیلنے کے لیے کوئی این او سی (کوئی اعتراض سرٹیفکیٹ) نہیں دیا جائے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز اور فخر ہے۔ کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کی عدم موجودگی میں پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے سے انکار مرکزی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حارث رؤف کو 30 جنوری 2024 کو انصاف کے اصولوں کے مطابق ذاتی طور پر اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا لیکن وہ پی سی بی کو مطمئن نہ کرسکے۔