اہم ترین

فلم صنم بے وفا میں سلمان خان کی ہیروئن اب کس حال میں ہے؟

نوے کی دہائی میں سلمان خان کی فلم صنم بے وفا نے دھوم مچادی تھی لیکن فلم میں چاندنی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ کیا کررہی ہیں۔

سلمان خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں کئی اداکاراؤں کو پہلا موقع دیا۔ ان میں سے کچھ اداکارائیں آج بھی بھرپور انداز میں کام کررہی ہیں تو کچھ ایسی بھی ہیں جو جلد ہی فلم انڈستری کو خیر باد کہہ گئیں۔۔ ایسی ہی ایک اداکارہ

ایسی ہی اداکارہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بہت مشہور تھیں۔ لیکن انہیں فلمی دنیا سے رخصت ہوئے کافی عرصہ ہو چکا ہے۔

یہ 1990 کی بات ہے۔ سلمان خان کی ایک فلم بن رہی تھی۔ اس فلم کی ہیروئین کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ پروڈیوسر نئے چہرے کی تلاش میں تھے۔ فلم کے پروڈیوسرز نے اخبارات میں اشتہارات دیئے۔ جس میں لکھا گیا کہ اگر آپ سلمان خان کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں تو اپنی تصویر اور معلومات ڈائریکٹر کے دفتر بھیجیں۔

دہلی کی نوودیتا شرما نے بھی اس کے لیے اپنی تصویر اور معلومات بھیجیں۔ نوودیتا کو فلم ڈائریکٹر کے دفتر سے فون آیا کہ انہیں منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی۔ اس طرح دہلی کی نوودیتا شرما سلمان خان کی ہیروئن چاندنی بنیں۔

فلم کا نام ‘صنم بے وفا’ تھا اور فلم کے ہدایت کار ساون کمار ٹاک تھے۔ سلمان خان اور چاندنی کے علاوہ پران، ڈینی، پنیت اسار اور پنکج دھیر ‘صنم بے وفا’ میں نظر آئے تھے۔ سلمان خان اور چاندنی کی جوڑی نے ‘صنم بے وفا’ کے ذریعے باکس آفس پر دھوم مچا دی اور فلم نے اپنی سلور جوبلی منائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صنم بے وفا کے بعد چاندنی نے مزید 11 فلموں میں کام کیا، لیکن زیادہ کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے وہ 8 برسوں میں ہی فلمی دنیا سے کنارہ کش ہوگئیں۔

اس کے بعد چاندنی نے ستیش شرما نامی شخص سے شادی کی۔ اب اداکارہ اورلینڈو، امریکہ میں رہتی ہیں۔ اداکاری سے دور چاندنی امریکہ میں ڈانس ٹیچر ہیں۔ وہ اورلینڈو میں چاندنی اپنا ڈانس انسٹی ٹیوٹ چلاتی ہیں۔ جس میں وہ بچوں اور بڑوں کو ڈانس سکھاتی ہے۔

پاکستان