بین الاقوامی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض میں قبض کی حالت دل کےدورے اور فالج کا خطرہ بڑھادیتی ہے۔
دل کی صحت سے متعلق تحقیقی جریدے امریکن جرنل آف فزیالوجی ہارٹ اینڈ سرکولیٹری فزیالوجی میں قبض کے دل کی بیماریوں سے تعلق کے تحقیقی نتائج شائع ہوئے ہیں۔
اس تحقیق کی سربراہی میلبرن کی سینٹ ونسینٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر ٹینگاؤ ژینگ نے کی۔ جو اس تحقیقی آرٹیکل کے مصنف بھی ہیں۔
محققین نے اپنی تحقیقی کے لئے یو کے بائیو بینک کے تحقیقی منصوبے میں حصہ لینے والے لاکھ سے سے زیادہ لوگوں کے صحت کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
اس دوران وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری سے قبض کا گہرا تعلق ہے۔ خاص طور پر خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر مریضوں کے لئے قبض بہت خطرناک نتائج کا حامل ہوسکتا ہے۔
ماہرین کی اس رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو قبض ہوتا ہے ان میں عام شہریوں کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے۔ ایسے افراد میں ہارٹ فیل ہونے کا امکان 2.7 گنا، فالج کا شکار ہونے کا امکان 2.4 گنا اور دل کا دورہ پڑنے یا سینے میں درد ہونے کا امکان 1.6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر ٹینگاؤ ژینگ کا کہنا ہے کہ اس تحقیقی نتائج سے سائنسدانوں کو نئے علاج کی دریافت اور تشخیص کی بنیاد پر زیادہ موثر انتظامی حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد مل سکتی ہے۔