پاکستان نے زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے ہرا کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔
بلاوائیو میں کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
یہ اسکور زمبابوے کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے پہلے زمبابوے کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میں سب سے کم اسکور سری لنکا کے خلاف تھا۔
رواں برس 18 جنوری کو کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے 82 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جو کہ اس کا مختصر فارمیٹ میں سب سے چھوٹا اسکور تھا۔
اس کے علاوہ یہ میچ دونوں ملکوں کے مابین کھیلے گئے تمامٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے مختصر میچ تھا۔ جس میں صرف 118 رنز ہی بنے۔
اور تو اور اس کے علاوہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ۤخری بار 10 وکٹوں سے فتح 2022 میں بھارت کے خلاف سمیٹی تھی ۔ کم و بیس 2 برس بعد پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرایا ہے۔











