بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی میں آپ کی اپنی شناخت ہونی چاہیے۔ آپ کو خود مختار ہونا چاہیے۔
کرلی ٹیلز نامی ویب چینل کو انٹرویو میں ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ شادی کے بعد ۤپس میں اس بات کو قائم رکھیں جو تمہارا ہے وہ تمہارا ہے، جو میرا ہے وہ میرا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ جب آپ کسی سے شادی کرتے ہیں تو آپ کو اپنی شناخت برقرار رکھنی چاہیے۔
بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آپ مل کر کام کر رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی شناخت کو مکمل طور پر ختم کر دیں اور کسی اور کی شناخت اپنا لیں۔ گویا آپ کسی کا خاندانی نام اپنا رہے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ کم از کم آپ اپنا بینک اکاؤنٹ بچا سکتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ملائکہ کی ذاتی زندگی ہمیشہ ہی توجہ میں رہی ہے۔ ارباز کے ساتھ طلاق کے بعد انہوں نے ارجن کپور کے ساتھ کئی برس گزارے۔ شروع میں انہوں نے اس رشتے کو نجی رکھا لیکن پھر اسے پبلک کر دیا۔ دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ وہ خاندانی تقریبات اور تقریبات میں اکٹھے شریک ہوتے تھے۔ لیکن اب ان دونوں کا رشتہ ٹوٹ چکا ہے۔ ارجن کپور نے حال ہی میں بتایا کہ وہ سنگل ہیں۔