یوں تو موبائل فون آج زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے لیکن اس میں احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ آج کل موبائل فون کی بیٹریاں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
موبائل کے استعمال کے دوران بعض اوقات ذرا سی لاپرواہی بڑے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ دنیا بھر میں موبائل کی بیٹری پھٹنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ چند روز پہلے سوشل میڈیا پر ایک نچے کی تصویر وائرل ہوئی جو موبائل فون کی بیٹری پھنٹنے سے اپنے کان سے ہی محروم ہوگیا تھا۔
موبائل کی وجہ سے کسی بھی ناگہانی واقعات سے بچنے کے لئے کچھ چیزوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
فون کی بیٹری پھٹنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں، سب سے عام وجہ بیٹری کا زیادہ گرم ہونا ہے۔ جب بیٹری بہت زیادہ گرم ہو جاتی ہے تو اس میں کیمیائی رد عمل ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے گرمی بڑھ جاتی ہے اور فون میں آگ لگ جاتی ہے۔
ایک اور بڑی وجہ بیٹری کو کسی قسم کا جسمانی نقصان ہو سکتا ہے۔ اس لیے بیٹری کو گھر میں گرنے، موڑنے یا کھولنے سے گریز کرنا چاہیے۔ کئی بار فون کو زیادہ دیر تک دھوپ میں رکھنے، سی پی یو میں میلویئر داخل ہونے یا بیٹری کی کیمیائی ساخت خراب ہونے سے آگ لگ جاتی ہے۔ بعض صورتوں میں، مینوفیکچرنگ کی خرابی کی وجہ سے بیٹری بھی جل جاتی ہے۔
کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے فون کی بیٹری کو پھٹنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ ان احتیاطی تدابیر کی مدد سے فون کی بیٹری لائف کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے فون کی بیٹری کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہ ہونے دیں۔ گرمی کے موسم میں کبھی بھی اپنے فون کو دھوپ میں نہ رکھیں۔ اگر فون گرم ہو گیا ہے تو اسے کچھ دیر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ سستے کے جال میں نہ پڑیں اور ہمیشہ اچھے معیار کے چارجرز اور بیٹریاں استعمال کریں۔ چارجنگ کے دوران فون استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔