بھارت کی سب سے پرتشدد فلم میں 300 لیٹر خون استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے ہیرو اپنی آنکھوں کی بینائی کھو سکتا تھا، فلم کے مرکزی اداکار نے ملک کی سب سے پرتشدد فلم قرار دیے جانے والے مارکو کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلم مارکو کو بھارتی سینما کی تاریخ کی اب تک کی سب سے پرتشدد فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
دسمبر 2024 میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم مارکو کو پورے بھارت میں بڑے پیمانے پر دیکھا گیا۔ اس نے بھارت میں کمائی میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
بھارتی نیوز ویب سائیٹ انڈیا ٹوڈے سے مارکو کے ہیرو اونی مکندن نے بتایا کہ مارکو کی شوٹنگ کے دوران تقریباً 300 لیٹر جعلی خون استعمال کیا گیا۔ یہ ایک کیمیکل تھا جس میں بہت زیادہ چینی تھی۔ اس لیے اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں، تو آپ کو ایسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
اونی مکندن نے کہا کہ اس نے خطرات کو سمجھے بغیر ایک بڑا خطرہ مول لیا۔ پریشانی اس لیے ہوئی کہ اپنی آنکھوں میں ایک خاص قسم کا کیمیکل ڈالنا پڑا تاکہ وہ زیادہ سرخ اور حقیقت پسند نظر آئیں۔ اس کی وجہ سے وہ اپنی بینائی کھو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے مائع چپچپا ہو گیا۔ میرے ڈاکٹر نے بعد میں مجھے بتایا کہ اس سے میری آنکھوں کو واقعی نقصان ہو سکتا ہے۔ اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔