اہم ترین

کیارا اڈوانی کو اداکاری نہیں آتی؟ اداکار یش نے کیریئر کو بڑا دھچکادے دیا

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار اور کے جی ایف سے پوری دنیا میں مقبول اسٹار یش کی فلم ‘ٹاکسک’ کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے کیونکہ کیارا ایڈوانی کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائیٹ اے بی پی نیوز کے مطابق یش کے مداح ان کی نئی فلم ‘ٹاکسک’ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ لیکن اب خبر ہے کہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کردی گئی ہے۔ کیونکہ فلم میں بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یش نے ممبئی میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی شوٹنگ کی فوٹیج دیکھ کر اپنی فلم کی پوری شوٹنگ کو مسترد کر دیا ہے۔ کیونکہ یش کو فلم میں کیارا اڈوانی کی اداکاری بالکل پسند نہیں۔ جس کے بعد اب اسے دوبارہ شوٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ساؤتھ انڈین سنیما کی لیڈی سپر اسٹار نینتھارا اس فلم سے کیارا اڈوانی کی جگہ لے رہی ہیں۔ تاہم ان تمام باتوں پر فلم سازشوں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ لیکن اب یش کو بڑے پردے پر دیکھنے کے منتظر شائقین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ کیا واقعی فلم ٹاکسک کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب دیکھا جائے تو کیارا اڈوانی کے لئے یہ بہت بری خبر ہے کیونکہ ان کی آخری ریلیز ‘گیم چینجر’ فلاپ رہی۔ اس کے علاوہ ‘ستیہ پریم کی کتھا’ بھی ناکامی سے دوچار رہی۔ اس کے علاوہ ‘گووندا نام میرا’ کو تقسیم کار ہی نہیں مل سکا ۔ جس کے بعد اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کرنا پڑا۔

پاکستان