انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ متعارف کرادیا۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لئے گوگل والٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ گوگل والٹ صارفین کو ایک محفوظ، آسان اور مفید ادائیگی کا تجربہ فراہم کرتا ہے اور ڈیجیٹل اشیاء مثلاً لائلٹی کارڈز اور بورڈنگ پاسز کے لیے ایک ذریعے کا کرتا ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے آج ہی گوگل پلے اسٹور سے گوگل والٹ ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔
گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر،فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور جیسے جیسے مزید لوگ ڈیجیٹل لین دین کو اپنا رہے ہیں، گوگل والٹ ایک محفوظ، آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین ادائیگیاں کر سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں اور سفر کو مزید آسان بنا سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے پاکستانی صارفین اسٹورز میں ٹیپ اینڈ پے، آن لائن شاپنگ اور سفر کے دوران اپنے بورڈنگ پاس تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے۔ گوگل والیٹ تمام ضروری معلومات کو ایک محفوظ مقام پر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، چاہے صارف کہیں بھی ہوں۔ اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں مالی شمولیت کو فروغ دینے اور معاشی مواقع کھولنے میں مدد دے گا۔ یہ سنگ میل گوگل کے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے اور ملک کے ڈیجیٹل مستقبل پر ہمارے یقین کو ظاہر کرتا ہے۔
آج سے، بینک الفلاح (ویزا، ماسٹر کارڈ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز)، بینک آف پنجاب (ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈز)، فیصل بینک نور (ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز)، ایچ بی ایل (ویزا، ماسٹر کارڈ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز)، جاز کیش (ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز)، میزان بینک (ویزا اور ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز) اور یو بی ایل (ویزا اور ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز) کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل ویلیٹ میں شامل کر سکیں گے اور اسی کے ساتھ اینڈرائیڈ فونز یا ویئر او ایس ڈیوائسز کے ساتھ کسی بھی جگہ رابطہ سے پاک ادائیگیوں کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔ الائیڈ بینک (ویزا ڈیبٹ کارڈز)، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک (ویزا ڈیبٹ کارڈز)، جے ایس بینک (ویزا کریڈٹ کارڈز اور ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز) اور زِندگی (ویزا ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، اور ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز) کے کارڈ ہولڈرزبھی جلد ہی اپنے کارڈز کو گوگل ویلیٹ میں شامل کر سکیں گے۔جہاں کہیں بھی آپ گوگل پے کا بٹن دیکھتے ہیں وہاں گوگل والٹ سے ادائیگی کے کارڈز کو آن لائن یا اِن ایپ ادائیگیوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
جلد ہی اونیک ، گل احمد، ثنا سفیناز، جے ڈاٹ اور کے الیکٹرک جیسے آن لائن مرچنٹس بھی پے فاسٹ کے گوگل پے کے ساتھ انضمام کے ساتھ دستیاب ہوں گے اور سیف پے کے پلیٹ فارم استعمال کرنے والے کاروباری ادارے بھی جلد ہی صارفین کو گوگل پے کے ساتھ تیز تر، زیادہ محفوظ اورآسان ادائیگی کا تجربہ پیش کریں گے۔
گوگل والٹ کا استعمال آسان
اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی ایک قابل استعمال کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ ہے تو ، یہ خود بخود گوگل والٹ میں شامل ہوجائے گا۔ اسے کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لیے سیٹ اپ کرنےکے لیے اسکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کیجیے۔ اگر آپ کے پاس کارڈ محفوظ نہیں ہے اور ایک نیا کارڈ شامل کرنا چاہتے ہیں تو ، صفحے کے اوپری حصے میں ایڈ اے کارڈ کے آپشن پر ٹیپ کریں ، جاری کردہ شرائط و ضوابط کا جائزہ لیں اور تصدیق کا عمل مکمل کریں۔ اس کے بعد آپ کا کارڈ گوگل والٹ میں استعمال کے لیے تیار ہو گا۔
اگر آپ کے پاس مختلف ممبرشپ یا لائلٹی کارڈز ہیں جنہیں منظم رکھنا مشکل ہوتا ہے، تو گوگل والٹ میں ان سب کو ایک جگہ محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کی جی میل سیٹنگز اس کی اجازت دیتی ہیں، تو گوگل والٹ خود بخود آپ کے ممبرشپ اور لائلٹی کارڈز کو شامل کر دے گا۔ آپ انہیں پیمنٹ کارڈ شامل کرنے کے طریقہ کار کے ذریعے بھی دستی طور پر شامل کر سکتے ہیں۔
محفوظ استعمال
پرائیویسی اور سیکیورٹی گوگل والٹ کی بنیاد ہیں ، جو لین دین کو محفوظ رکھنے کے لیے انڈسٹری کے معیار کی ٹوکنائزیشن پیش کرتی ہیں۔ ادائیگی کرتے وقت ، گوگل والٹ ایک متبادل کارڈ نمبر (ٹوکن) استعمال کرتا ہے جو مخصوص ڈیوائس سے منسلک ہوتا ہے اور ہر ٹرانزیکشن کے ساتھ تبدیل ہونے والا ایک ڈائنامک سیکیورٹی کوڈ فراہم کرتا ہے۔کارڈ کو ڈیوائس میں شامل کرنے سے قبل بینک بھی تصدیق کا تقاضا کرتے ہیں، اور اسکرین لاک پروٹیکشن اس بات کویقینی بناتا ہے کہ صرف آپ ہی اپنے والٹ تک رسائی حاصل کر سکیں۔
اگر آپ کا فون گم یا چوری ہوجاتا ہے تو آپ اسے فوری طور پر لاک کرنے ، اسے نئے پاس ورڈ سے محفوظ کرنے ، یا اپنی ذاتی معلومات اور ادائیگی کی تفصیلات کو مٹانے کے لیے “فائنڈ مائی ڈیوائس “فنکشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔