اہم ترین

پشپا 3 کب ریلیز ہوگئی؟؟فلم بنانے والوں نے بڑی اپ ڈیٹ دے دی

اللو ارجن کی پشپا 2 نے گزشتہ دسمبر میں ریکارڈ توڑنے والی کلیکشن کے ساتھ باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی ۔ اب، بلاک بسٹر فرنچائز اپنے اگلے حصے کی تیاری ہو رہی ہے۔ مداحوں کے جوش و خروش کو بڑھاتے ہوئے میکرز نے ‘پشپا 3 – دی ریمپج’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

پشپا فرنچائز کی شروعات 2021 میں پشپا – دی رائز سے ہوئی تھی، جس نے دنیا بھر میں 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ یہ فلم سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلموں میں سے ایک بن گئی جس نے سیکوئل کے ساتھ کہانی کو آگے لے جانے میں میکرز کی مدد کی۔

پھر پشپا 2 نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، ریکارڈ توڑ اوپننگ حاصل کی اور اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی۔ اس کی کمائی کا اندازہ 1750 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔ اور پشپا 3 سے بھی توقعات آسمان پر ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر روی شنکر نے انکشاف کیا کہ پشپا کی تیسری قسط سال 2028 میں آئے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلم کے مرکزی اداکار اللو ارجن کو پہلے ہدایت کار ایٹلی کے ساتھ اپنا کام مکمل کرنا ہے اور پھر وہ تروکرم کے ساتھ فلم کریں گے۔ دونوں منصوبے اگلے دو سال میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

روی شنکر نے یہ بھی بتایا کہ پشپا کے ڈائریکٹر سوکمار پشپا 3 پر توجہ مرکوز کرنے سے پہلے اپنے اگلے پروجیکٹ میں سپر اسٹار رام چرن کے ساتھ کام کریں گے۔

فلم کے ڈائیلاگ رائٹر سری کانت ویسا نے حال ہی میں ایک بات چیت میں انکشاف کیا کہ تیسری فلم پشپا 2 سے بہت بڑی، عظیم الشان اور بہتر ہوگی۔ شائقین کو فلم میں مزید کردار دیکھنے کو ملیں گے۔

اطلاعات کے مطابق، فلم ساز فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے کے لیے بالی ووڈ کے کسی بڑے اسٹار کو شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پاکستان