سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، کویت ، قطر ، بحرین، فلسطین ،سوڈان،ترکیہ ، روس اور یمن سمیت کئی ممالک میں آج جب کہ بیشتر ممالک میں پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔
گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ کے محکمہ رویت ہلال نے چاند کی شہادت موصول ہونے کے بعد عید الفطر کا اعلان کردیا۔ متحدہ عرب امارات ، کویت ، قطر ، بحرین اور فلسطین کے علاوہ امریکا، ناروے، فرانس ، روس اور دیگر ملکوں میں بھی آج عید الفطر ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں داؤدی بوہرہ جماعت بھی آج عید الفطر منارہی ہے۔
ایران، عمان، انڈونیشیا، برونائی، ملائیشیا،عراق، شام،اردن، بنگلا دیش اور بھارت میں بھی شوال المعظم کا چاند نظر نہیں آیا۔











