اہم ترین

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے: پاکستان پر جرمانہ

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانہ کردیا ۔۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے۔ جس کا پہلا میچ منگل کو کھیلا گیا تھا۔ پاکستان کو اس میچ میں 73 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ منگل کو کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے وقت کے حساب سے دو اوورز کم کرائے جس کے نتیجے میں یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ جرمانہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت لگایا گیا جو سلو اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت ہر اوور کم کرانے پر ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے اور اسی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو مجموعی طور پر 10 فیصد میچ فیس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمانے کا فیصلہ میچ ریفری نے وقت کے الاؤنسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی تجویز کو قبول کر لیا جس کے بعد رسمی سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

پاکستان