اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی پروگرام پر براہ راست مذاکرات کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر براہ راست مذاکرات شروع کر دیے ہیں، جب کہ تہران نے اس سے قبل مذاکرات کے لیے واشنگٹن کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔

امریکی صدر کی جانب سے ایران سے اعلیٰ سطح مذاکرات کا اچانک اعلان اسرائیلی صدر بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بات چیت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ہم ایران کے ساتھ براہ راست بات کر رہے ہیں۔اعلیٰ سطح پر ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے معاہدہ ہو جائے جو کہ بہت اچھی بات ہو گی۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی ایران نے جوہری پروگرام روکنے کے حوالے سے نئے معاہدے پر براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک بے معنی خیال قرار دیا تھا۔

پاکستان