پی ایس ایل کے دسویں سیزن کا آغاز ہواچاہتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی کھلاڑیوں کے تنازعات شروع ہوچکے۔ پہلا تنازع کراچی کنگز کے ڈیوڈوارنر کاہوا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔ جس کا پہلا میچ ہوم گراونڈ میں ملتان سلطانز سے ہوگا۔
کراچی کنگز کی پوری ٹیم گزشتہ دو روز سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کررہی ہے۔ لیکن اس دوران کپتان ڈیوڈ وارنر نیٹ پریکٹس کے دوران پریشان ہوگئے۔ کیونکہ کراچی کنگز انتظامیہ ڈیوڈ وارنر کو نیٹ پریکٹس کے لئے گرین پچ پر لے آئی ۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ مجھے آسٹریلیا میں نہیں پاکستان میں کرکٹ کھیلنی ہے گرین نہیں فلیٹ ٹریک دو ، انہوں نے فلیٹ پچ پر کھیلنے کے لئے بار بار اصرار کیا۔ لیکن کنگز انتظامیہ کچھ نہ کرسکی۔ ڈیوڈ وارنر نیٹ سیشن چھوڑ کر چلے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جس پچ پر وارنر پریکٹس کررہے تھے وہ پی ایس ایل کے لئے فراہم نہیں کی گئی، وارنر آپشنل پچ پر ٹرینگ کررہے تھے، پی ایس ایل کے لئے اوول کرکٹ گرائونڈ میں پچز فراہم کی گئی ہیں۔