اہم ترین

عامر خان گرل فرینڈ کو پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے لے آئے

عامر خان 60 ویں سالگرہ پر گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کے بعد پہلی مرتبہ عوام اور میدیا کےسامنے آئے ہیں۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ لیکن اس بار وہ اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ چین میں فلم فیسٹیول میں شرکت کی ویڈیو کی وجہ سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

عام خان نے چین میں منعقدہ مکاؤ انٹرنیشنل کامیڈی فیسٹیول مین شرکت کی ۔ اس دوران ان کی گرل فرینڈ گوری سپریٹ بھی ساتھ تھیں۔

ویڈیو میں جوڑے کو روایتی بھارتی لباس میں دیکھا جا رہا ہے۔ جہاں عامر نے خوبصورت کڑھائی والی شال کے ساتھ سیاہ کرتہ پاجاما پہنا تھا، گوری نے پھولوں کی پرنٹ شدہ ساڑھی پہنی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔ جب کہ وہ دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ فوٹوگرافروں کو پوز دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

عامر خان نے 14 مارچ کو اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ وہ ایک سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ میں چھپنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ بنگلور کی رہنے والی ہے، اور ہم 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، لیکن ہم صرف ڈیڑھ سال پہلے ہی جڑے تھے۔ وہ ممبئی میں تھی اور اتفاق سے ہماری ملاقات ہوئی، ہم رابطے میں رہے، اور پھر یہ سب قدرتی طور پر ہوا۔

پاکستان