اہم ترین

ٹائپ 1 اور 2 کے بعد ٹائپ 5، ذیابیطس کی نئی قسم دریافت

سائنسدانوں نے ایک مختلف قسم کی ذیابیطس کا انکشاف کیا ہے۔ یہ ٹائپ-1 اور ٹائپ-2 سے بالکل مختلف ہے۔

آج کے دور میں کم عمر افراد بھی ذیابیطس میں مبتلا ہو رہی ہے۔ اس لیے ہم میں سے کئی لوگ اس بیماری سے اچھی طرح واقف ہوں گے۔ کئی لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ذیابیطس 2 طرح کی ہوتی ہے، جن میں ٹائپ-1 اور ٹائپ-2 شامل ہیں۔ لیکن شاید آپ کو اب تک اس بات کی معلومات نہ ہو کہ لوگوں کو ان دونوں اقسام کے علاوہ ٹائپ 5 نامی ذیابیطس بھی ہو سکتی ہے۔

رواں ماہ ورلڈ کانگریس آف ذیابیطس 2025 میں ٹائپ-5 نامی ذیابیطس کی نئی قسم کیا اعلان کی گئی ہے۔ ایک عالمی ٹاسک فورس اس نایاب یعنی کم جانی جانے والی حالت کی جانچ کرے گی، جو ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابیطس سے کافی مختلف ہے۔

انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن کے صدر پروفیسر پیٹر شوارٹز نے اس ہفتے بینکاک میں منعقد ورلڈ کانگریس آف ذیابیطس 2025 میں اس کی اعلان کی ہے۔

ماہرین کے مطابق کم وزن والے لوگوں کو ٹائپ 5 ذیابیطس متاثر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جن کے خاندان میں ذیابیطس کی کوئی نشانی نہیں اور ان میں ٹائپ 1 یا ٹائپ 2 ذیابیطس کے عمومی علامات نہیں دکھتے، انہیں یہ ذیابیطس ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن نیو یارک کے پروفیسر میریڈتھ ہاکنز کے مطابق ٹائپ 5 کا شکار افراد انسولین کی کمی مٰں مبتلا ہوتے ہیں لیکن وہ انسولین مزاحم نہیں ہوتے۔ یہ ٹائپ 2 ذیابیطس سے ایک اہم فرق ہے، جہاں جسم انسولین کی کارروائی کا مزاحمت کرتا ہے۔

پاکستان