اہم ترین

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 : ملتان سلطانز پلے آف مرحلے سے باہر

پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی ْ

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ پر 204 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عرفان خان 40، خوشدل شاہ 33، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16.1 اوور میں 117 پر ڈھیر ہو گئی ۔ کامران غلام 29،یا سر خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز کے6 بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکے ۔

ملتان سلطانز اب تک پی ایس ایل 10 کے 8 میچز کھیل چکی ہے اور 7 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ جس کے باعث اب ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

پاکستان