پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیاتھا۔ او اب انہوں نے پہلی بار پاکستان کا نام لئے بغیر دھمکی دی ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان 1960 میں سندھ طاس معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے تحت چناب سمیت کئی دریاؤں کے پانی کا زیادہ تر حصہ پاکستان کے کام آ رہا تھا۔ اب بھارت نے چناب پر بگلیہار اور سلال ڈیم کے ذریعے پانی روک دیا ہے۔
نئی دہلی میں منعقدہ تقریب سےخطاب کے دوران مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ آج کل میڈیا میں پانی کے حوالے سے کافی بحث چل رہی ہے۔ پہلے بھارت کے حق کا پانی باہر جا رہا تھا، اب بھارت کا پانی بھارت کے حق میں بہے گا۔ بھارت کے حق میں رکے گا اور بھارت کے ہی کام آئے گا۔
دوسری جانب پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اس کے دریاؤں میں چھیڑ چھاڑ کو ’جنگ کا اقدام‘ سمجھا جائے گا۔